کراچی(این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں متوازن معاشرے کی تشکیل کےلئے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ وہ پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی سے بات چیت کر رہے تھے۔ پرویز مشرف نے کہا میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہئے جن سے ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلنے کے خدشات ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا وہاں افرا تفری اور دہشت گردی میں کمی ہوگی۔ فنکار اور تخلیق کار کسی بھی معاشرے کی شناخت ہوتے ہیں ہمیں ثقافتی میدان میں اپنی پہچان مضبوط بنانے کی ضرورت ہے پرویز مشرف نے مزید کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے کلچرل ونگ کو بھی جلد مزید فعال کیا جائے گا۔
مشرف