میانوالی: الیکشن ہارنے والے کا بھائی قتل، ٹوبہ میں مخالف کے دفتر پر حملہ، 3 زخمی

میانوالی + ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران) میونسپل کمیٹی میانوالی کے وارڈ نمبر 14 کے ہارنے والے امیدوار شفاءاللہ خان کو مخالف فریق نے فائرنگ کرکے زخمی اور اس کے بھائی عاطف خان کو قتل کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم مقتول کے قریبی رشتہ دار ہیں اور ان کے درمیان زمین کا تنازعہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ مقتول شفاءاللہ خان گھر کے سامنے مسجد سے نماز اور تلاوت کے بعد نکلے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ شفاءاللہ خان اور عاطف زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عاطف دم توڑ گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق ےونےن کونسل نمبر 29سے کامےاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امےدوار ےاسےن ممتاز اور اسکے حامےوں کی طرف سے اپنے مدمقابل مسلم لےگ(ن) کے امےدوار چوہدری نےاز احمد کے انتخابی دفتر پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میںتےن افراد شدےد زخمی ہوگئے، لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ تحرےک انصاف کے کامےاب ہونے والے چےئرمےن ےاسےن ممتاز نے حامےوں کے ساتھ دفعہ 144کے تحت پابندی کے باوجود اےک رےلی نکالی، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ مےں خوف و ہراس پھےلا دےا اور مدمقابل مسلم لےگ(ن) کے امےدوار چوہدری نےاز احمد کے دفتر پر دھاوا بول دےا۔ اس دوران ےاسےن ممتاز اور اسکے حامی زبردست ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دروازے کھڑکےاں توڑ کر زبردستی اےک گھر مےں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران گھر مےں موجود تےن افراد شدےد زخمی ہوگئے، ملزمان نے گھر مےں موجود موٹر سائےکل سمےت دےگر قےمتی سامان بھی توڑ دےا۔جھبراں سے نامہ نگار کے مطابق صدر پولیس نے پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر و سابق ناظم منڈی جھبراں ممتاز محمود مون خاں کو گرفتار کرلیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ممتاز مون خان پر جیت کی خوشی میں ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ دریں اثناءگزشتہ رات فائرنگ اور مار کٹائی کرنے والے لیگی امیدوار کے د رجنوں حامیوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ نوشہرہ ورکاں سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز قلعہ مصطفےٰ آباد کے قریب پریذائیڈنگ آفیسر سے بیلٹ باکس چھیننے کے الزام میں ایم پی اے سمیت 14 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں سے نامہ نگار کے مطابق یونین کونسل نمبر85 ارگن بنگلہ کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ کیشو کے پریذائیڈنگ آفیسر ساجد عباس کے خلاف گاڑی میں بیٹھ کر جعلی مہریں لگانے اور ووٹ ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...