بابا گورو نانک کا جنم دن، تقریبات میں شرکت کیلئے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورو نانک دیوجی کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتریوں کا وفد بذریعہ خصوصی ٹرین پاکستان پہنچ گیا۔ واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچنے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ، سردار رمیش سنگھ اروڑا ایم پی اے، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی، ڈپٹی سیکرٹری عمران خان،پی آر او عامر حسین ہاشمی، پروٹوکول اسسٹنٹ گلریز چودھری، سردار بشن سنگھ، سردار تارا سنگھ، یاسر اکرم سمیت دیگر افسران و سکھ رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جتھہ پارٹی کے لیڈر سردار گورومیت سنگھ نے کہا کہ گوروں کی دھرتی اور حکومت پاکستان کا خصوصی پیار ہمیں یہاں بار بار آنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہمارے لئے یہاں بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں جس پر ہم وزیراعظم پاکستان کے بے حد شکرگزار ہیں، واہگہ بارڈر پر چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے احکامات کی بدولت مزید بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی تعداد اس بار پہلے سے زیادہ ہے۔ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہم پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ لاہور پہنچنے کے بعد یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعے حسن ابدال روانہ ہوگئے جہاں پر وہ تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ یاتری 22 نومبر کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ 24 نومبر کو سچا سردا فاروق آباد جائیں گے جبکہ 25 نومبر بروز بدھ کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جنم دن کو مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔
سکھ/ پاکستان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...