گروگرنتھ کی توہین کرنے والوں کو 3 سال کی قید ہوگی: نائب وزیراعلی مشرقی پنجاب

Nov 21, 2015

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) بھارت میں مشرقی پنجاب کے صوبہ کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ کی توہین کرنے والوں کو تین سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔ اس بات کا اعلان مشرقی پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر سکھبھیر بادل نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈین پینل کوڈ میں ترمیم کرکے آرٹیکل 295 اے میں ترمیم کی جائے گی اور گرو گرنتھ کی توہین پر سزا دی جائے گی۔
مشرقی پنجاب

مزیدخبریں