مسلم لیگ (ن) کی قیادت کابلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج پر بھی اظہار اطمینان

Nov 21, 2015

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بعض مقامات پر توقعات کے مطابق نتائج نہ آنے پر مقامی رہنماﺅں کو حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اور کمی ،کوتائیاں چھپائے بغیر آگاہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیابی کےلئے پُر امید تھی اور ابتدائی طور پر سامنے آنے والے نتائج پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ قیادت نے 12اضلاع کے مختلف مقامات پرمقامی رہنماﺅں کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق نتائج نہ آنے پر بھی رپورٹ طلب کی ہے اورواضح کہا گیا ہے کہ نہ صرف حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے بلکہ اس میں کسی بھی طرح کی غفلت کو نہ چھپایا تاکہ کمی کوتاہیوں کو دور کر کے آئندہ کے لئے حکمت عملی اپنائی جائے۔
مسلم لیگ اظہار اطمینان

مزیدخبریں