چین‘ بھارت کا سلامتی سے متعلق نظام قائم کرنے پر اتفاق

Nov 21, 2015

بیجنگ / دہلی (آئی این پی) بھارت اور چین نے سلامتی سے متعلق معاملات میں تعاون بڑھانے کیلئے وزارتی سطح کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین سلامتی سے متعلق معاملات میں تعاون اور کوآرڈینیشن بڑھانے کیلئے وزارتی سطح کا نظام قائم کریں گے۔ دونوں ممالک کے دمیان وزارتی سطح کا نظام قائم کرنے کا فیصلہ بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی کے کیانگسے بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزارتی سطح کے نظام کی صدارت دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کریں گے۔
نظام/ اتفاق

مزیدخبریں