فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مارکیٹ کمیٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر و لیگی رہنما چوہدری علی اصغر بھولا گجر قتل کیس میں ایس پی سی آئی اے چوہدری فاروق ہندل بیماری کے سبب بیان ریکارڈ نہ کروا سکے۔ایس ایس پی آپریشن عرفان اللہ خان نے بھولا گجر قتل کیس میں ایس پی سی آئی اے چوہدری فاروق ہندل کو بیان قلمبند کروانے کے لئے گزشتہ روز طلب کیا تھا تاہم فاروق ہندل بیماری کے سبب لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہیں چنانچہ وہ بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے پیش نہ ہو سکے۔
ریکارڈ نہ کروا سکے