سرینگر ( صباح نیوز) بھارتی فوج نے دعویٰ کےا ہے کہ آزاد کشمیر میں 600سے 700مسلح عسکرےت پسند جموں وکشمیر کے حدود میں داخل ہونے کیلئے دراندازی کے انتظار مےں ہےں جبکہ آزاد کشمیر میں 35 سے 36 تربیتی کیمپ موجود ہیں۔، لشکر طیبہ داعش کے نام سے بھارت میں حملے کر سکتی ہیں۔بھارتی فوج کے 16ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لفٹیننٹ جنرل آرآر نبھور کرنے کہا کہ فوج عسکرےت پسند ی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے جبکہ دراندازی کو روکنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بھارتی جنرل نے دعویٰ کےا کہ لشکر طیبہ بھارت میں داعش کے نام پر حملے کر سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ادھمپور حملے کے بعد زندہ گرفتار کئے گئے عسکرےت پسند محمد نوید نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں 35سے 36تربیتی کیمپ موجود ہیں۔ دراندازی کے خطرے کو پیش نظر مزید کئی ایک اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔
بھارتی جنرل