دہلی (اے ایف پی) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی ضرورت ہو اقوام متحدہ کی امن فوج کو طاقت کا استعمال کرنا چاہئے۔ جہاں بھی امن فوج تعینات ہے‘ شہریوں کی حفاظت اسکی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا 2010ءسے لیکر 2013ءتک شورش زدہ علاقوں میں شہریوں پر 507 حملے کئے گئے‘ لیکن اقوام متحدہ کی امن فوج نے انہیں بچانے کیلئے طاقت استعمال نہیں کی۔ امن فوج کی جانب سے طاقت کا استعمال نہ کرنے سے ہزاروں شبہ میں مارے گئے۔ بھارت نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امن فوج کو لڑائی کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ امریکی مندوب نے مزید کہا کہ دنیا میں مظالم ہوتے رہے ہیں اور امن فوج کھڑی رہے۔
امریکی مندوب