ملک وال (نامہ نگار) وارڈ نمبر 4 میں دو آزاد امیدواروں کے ووٹ برابر ہو گئے۔ کامیابی کا فیصلہ کرنے کیلئے آج ٹاس کروائے جانے کا امکان ہے۔ حافظ قدیرالحسن شاہ اور فرخ ریاض شاہ کے ووٹ 330 برابر ہونے کی وجہ سے مقابلہ ٹائی ہو گیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے دونوں امیدواروں کو آج بروز ہفتہ دفتر میں بلایا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ٹاس کروا کر کسی ایک کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔