کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن میں توسیع کی مخالفت کر دی اور وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلاءکو یقینی بنائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو انخلاءکیلئے تحریری درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری معاہدہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا بنایا جا رہا ہے۔ سیاسی لوگ ہیں‘ تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ معاہدے سے متعلق اسلام آباد سے جو فیصلہ آئے گا‘ ہمیں قبول ہے۔ بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ رواں مالی سال بلدیاتی اداروں کو 5 ارب روپے دیں گے۔ بلوچستان رہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات میں مناسب پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بلوچ رہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات کا اختیار دیدیا ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے۔ صوبے میں بیرونی مداخلت موجود ہے۔مزاحمت کے خاتمہ کیلئے احساس محرومی کا خاتمہ ضروری ہے۔ مزاحمت کاروں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آج امن و امان کی مجموعی صورتحال میں 70 فیصد بہتری آئی ہے۔
عبدالمالک بلوچ
وزیراعلیٰ بلوچستان نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن میں توسیع کی مخالفت کر دی
Nov 21, 2015