لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین توقیر ضیاء کاکہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کیخلاف سیریز نیوٹرل مقام پر ہی کھیلنی چاہیے پاکستانی ٹیم کو بھارت جاکر ہرگز نہیں کھیلنا چاہیے، بھارتی ٹیم پاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے لیکن وہ بھی اپنے بورڈ اور حکومت کے فیصلے کی منتظر ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بیرون ملک انعقاد سے ہم خود یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارا ملک محفوظ نہیں ہے۔
پی سی بی کو سیریز نیوٹرل مقام پر ہی کھیلنی چاہئے : توقیر ضیاء
Nov 21, 2015