کراچی (این این آئی) گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرہ نے کہا کہ 2020ء تک پاکستان کے بینکاری نظام میں اسلامی بینکاری کا شیئر 50 فیصد ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا کی سب سے پہلی برانچ لیس اسلامی بینکنگ سروس "یو پیسہ" کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر و سی ای اومیزان بینک عرفان صدیقی اور صدر و سی ای او یو فون عبدالعزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
2020ء تک اسلامی بینکاری کا شیئر 50 فیصد ہو جائے گا: گورنر اسٹیٹ بینک
Nov 21, 2015