کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 3 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، ذخائر کا مجموعی حجم 19 ارب 71 کروڑ ڈالرکی سطح پر آ گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی گئیں، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ33لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی اس کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19ارب 74 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 19ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ بیرونی ادائیگیوں کے باعث سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 14 ارب 70 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 14 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں3 کروڑ33 لاکھ ڈالر کمی
Nov 21, 2015