سی پی این ای اور پی بی اے کی فیصل آباد میں چینل اور اخبار کے دفتر پر حملے کی مذمت

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) روزنامہ دنیا اور چینل کے بیورو آفس پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کا دستی بم نما کریکر سے حملہ، 2کارکن زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مرہم پٹی کر کے طبی امداد فراہم کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جس پر آر پی او نے سی پی او فیصل آباد کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت اور ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے پولیس ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی۔ بتایا گیا ہے شام 6 بجے کے قریب کینال روڈ پر پائپاں والا پل کے قریب واقع دنیا نیوز چینل اور اخبار کے بیوروآفس پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جنہوں نے لٹریچر پھینکنے کے بعد دو عدد کریکر نما دستی بم پھینکے جس سے دفتر کے بعض کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سکیورٹی گارڈ نذر حسین اور مارکیٹ ڈیپارٹمنٹ اہلکار سیف الرحمن معمولی زخمی ہوئے۔ سی پی او فیصل آباد اور ایس پی آپریشن اطلاع ملتے ہی بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق اخبار کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ دہشت گردوں نے بم کے ساتھ پمفلٹ بھی پھینکا، پمفلٹ میں حکمرانوں، فورسز اور میڈیا سمیت سہولت کاروں پر حملوں کا اعلان کیا گیا ہے۔دریں اثنا سی پی این ای اور پی بی اے نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اخبار/ حملہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...