نئی دہلی(آئی اےن پی)بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہاہے کہ بھارت کو دنیا کا پولیس مین نہیں بننا چاہیے،بلکہ مشاورت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر توجہ دینی چاہیے،مودی حکومت کی خارجہ پالیسی جذباتی ہے ، یہ حکومت گجرات سے آگے نہیں دیکھ سکتی ، وہ بھارت کو نہیں سمجھ سکتی ،اسکے واضح ثبوت بہار کے انتخابات میں ان کو شکست ہے ۔بھارتی مےڈےا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی خارجہ پالیسی کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ،ہر لیڈر کا اپنے ملک کیلئے ایک خواب اور ایک سوچ ہوتی ہے لیکن یہاں کچھ نظر نہیں آتا یکطرفہ امور نہیں چلائے جاسکتے۔بھارت بڑی مارکیٹ ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے روس کو نظر انداز کر دیا جبکہ امریکہ جیسا ملک بھی ایسا نہیں کر سکتا کیا ہم چین اور جاپان کو نظر انداز کر سکتے ہیں ؟ہمیں توازن رکھنا ہوتا ہے۔آج دنیا پیچیدہ ہوچکی ہے لیکن مودی اسے سادہ انداز میں دیکھتے ہیں اور صرف اپنی ذات پر توجہ دیتے ہیں۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ