پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم طویل علالت کے بعد چھہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں. امین فہیم عرصہ دراز سے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے. انہیں علاج کے لئے دبئی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا مگر وہ چھبیس اکتوبر کو وطن واپس آ گئے کیونکہ وہ زندگی کے آخری ایام وطن میں گزارنےکے خواہشمند تھے.مخدوم امین فہیم کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ رات اپنےخالق حقیقی سے جا ملے. امین فہیم کی تدفین ان کے آبائی علاقےہالا میں ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی۔ مخدوم امین فہیم کےصاحبزادےمخدوم جمیل الزماں نےمخدوم درگاہ سروری نوح کا دورہ کرکےتدفین سےمتعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ مخدوم امین فہیم کوہالامیں مخدوم درگاہ سروری نوح میں ان کے والد طالب المولیٰ کے پہلومیں دفنایا جائے گا۔ امین فہیم کےانتقال پرہالہ شہرسمیت سعید آباد،مٹیاری اور بھٹ شاہ کےبازارسوگ میں بند ہیں۔
سروری جماعت کےسینکڑوں ارکان اپنے روحانی پیشوا کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ہالا پہنچ رہے ہیں.