لاہور (آئی این پی) وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ کے خط پر فیصلہ اب سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے‘ وزیر اعظم پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانیوالا عمران خان اب ‘‘یوٹرن‘‘ لیکر آرٹیکل62اور63 پر بات کر نے لگے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر احمد نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحریک میں ہمیشہ وزیر اعظم نوازشریف کو نشانہ بنایا حالانکہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نام ہی نہیں اور اب سپریم کورٹ میں بھی تحریک انصاف وزیر اعظم سے سوالات کرنے کی بجائے اور باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادہ کا خط اب سپر یم کورٹ میں جمع ہو چکا ہے اس خط کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کرنا ہے اور وزیر اعظم نوازشریف کو کوئی خطرہ نہیں وہ اور انکی حکومت آئینی مدت پوری کریگی۔
قطری شہزادے کے خط پر فیصلہ سپریم کورٹ ہی کریگی، عمران خان یوٹرن لے کر آرٹیکل 62اور 63پر بات کرنے لگے: وزیر نجکاری محمد زبیر
Nov 21, 2016