بھارتی فوج کی کیل سیکٹر میں بھی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری پاک فوج کا منہ توڑ جواب

مظفر آباد+ چڑہوئی (آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کیل سیکٹر میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی فائر کئے۔ پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی برسائے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیںملی۔ واضح رہے ایک روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے بھمبر، چکوٹھی اور کھوئی رٹہ سیکٹرز میں شہری آبادیوں پر گولہ باری کی گئی جس سے چار بچے شہید ہوئے، جاںبحق ہونے والوں میں 4 سالہ ربا، 7 سالہ فائزہ، 8 سالہ شازیہ اور 16 سالہ شہزاد شامل تھے۔ دریں اثنا شہیدہونے والے 4معصوم بچوںکی نمازجنازہ چڑہوئی ٹاﺅن کے نزدیک ناڑہ کوٹ کے گڑہ کے مقام پراداکردی گئی،نمازجنازہ میںحکومتی شخصیات،اپوزیشن لیڈر،کمانڈنگ آفیسر،ڈی آئی جی،سول وآرمی آفیسران،سابق امیدواران اسمبلی اورعوام علاقہ نے ہزاروںکی تعدادمیںشرکت کی۔ علاوہ ازیں پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باو¿نڈری کی مسلسل خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے کے بعد مودی حکومت کے عزائم کوناکام بنانے کے لئے سخت ترین سفارتی و جوابی جنگی اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس اقدام کے تحت اگر بھارت نے ان خلاف ورزیوں کوختم نہ کیا تو عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد اپنے دفاع کے آپشن کے طور تینوں محاذوں پرفاسٹ ٹریک جنگی حکمت عملی کے تحت بھارتی عزائم کو نیست ونابوت کردیا جائے گا اوربھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جواب جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی سے دیاجائے گا۔وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی خلاف ورزیوں اورعام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے سے متعلق ہنگامی بنیاد پراقوام متحدہ، پورپی یونین اور تمام ممالک کی حکومتوں کودوبارہ آگاہ کیا جائے گااور مطالبہ کرے گا کہ بھارت کو ان خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں دفتر خارجہ کو رابطے کی ہدایت کردی۔پاکستان آخری حکمت عملی کے تحت بھارت سے تعلقات بھی ختم کر سکتا ہے۔
بھارتی جارحیت

ای پیپر دی نیشن