دمشق( اے ایف پی +اے این این) شام میں باغیوں کی سکول پر شیلنگ اور بیرل بم دھماکے میں10طلبا اور ایک ہی خاندان کے 6افراد مارے گئے۔ ضلع سنحور میں بیرل بم پھٹنے سے البیونبنح فیملی کے ارکان کا دم گھٹ گیا، طلباء کی عمریں 6سے12برس کے درمیان ہیں۔ ادھر شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے ٹرمپ امید ہے باغیوں کی حمایت ختم کر دینگے۔ لیکن ابھی انکی پالیسی کے حوالے سے کوئی بات واضح نہیں ہے۔ شمالی شام میں داعش کے حملے میںترک فوجی مارا گیا، وزیر خارجہ نے کہا مشرقی حلب میں باغیوں کو خود مختاری دینے کی اقوام متحدہ کی تجویز قبول نہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق حلب پر ہسپتالوں پر بمباری سے طبی سہولتیں ختم ، گلیاں ویران ہو گئیں۔ آخری ہسپتال نے بھی سروس بند کر دی۔شام میں منگل سے لیکر مرنیوالوں کی تعداد 240 ہوگئی۔ باغیوں کو خودمختاری کی تجویز اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دی تھی۔