لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف نے سپر یم کورٹ میں پاناما لیک کیس کے کیلئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو اپنا باقاعدہ وکیل کر لیا جبکہ تحر یک انصاف کے سر براہ عمران خان آج (سوموار) لندن سے لاہور پہنچے رہے ہیں ‘آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔ تحر یک انصاف کے مر کزی تر جمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاناما لیکس کیس میں حامد خان کی جگہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو باقاعدہ طور پر وکیل کر لیا ہے جو آج سوموار سے کیس کی تیار ی کے حوالے سے نعیم بخاری ایڈ وکیٹ کیساتھ ملکر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سر براہ عمران خان آج (سوموار) لندن سے لاہور پہنچے رہے ہیں ‘آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی اور آج ہی انکی پارٹی کے وکلاء سے بھی ملاقات کا امکان ہے اور قانون ٹیم کیساتھ ملکر پاناما لیکس کے حوالے سیاسی حکمت عملی بھی بنائی جائیگی ۔
تر جمان تحر یک انصاف