اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ڈاکٹروں کی اجازت سے آئیں گے‘ پارٹی نے اعتزازاحسن کو پاناما کیس لڑنے سے نہیں روکا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک کے مظلوم عوام پیپلز پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ بلاول کے جلسوں سے مخالفین کو انداز ہو گیا کہ 2018ءمیں پیپلز پارٹی اکثریت حاصل کریگی۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ہے آصف علی زرداری ڈاکٹرز کی اجازت پر ملک واپس آ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ایک پروفیشنل وکیل ہیں، انکی مرضی پانامہ لیکس کیس لیں یا نہ لیں میں تو چودھری افتخار کی محبت میں عدالت پیش ہوا تھا میں اب بھی ماتحت عدالتوں میں پیش ہوتا رہتا ہوں، پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں وقت لگے گا۔ پارٹی نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی کی وکالت سے منع نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی رہنما
زرداری ڈاکٹروں کی اجازت سے آئینگے، اعتزاز کو پانامہ کیس لڑنے سے نہیں روکا: گیلانی
Nov 21, 2016