کرائسٹ چرچ (سپورٹ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میںپاکستانی بلے بازوں نے پہلے50اوورزمیں صرف80رنزبنائے جو کم ترین رنزہیں۔ اظہر علی نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں 173 گیندوں پر محض 17.91 کے اسٹرائک ریٹ سے صرف31رنز بنائے جو پاکستانی تاریخ میں کسی بھی اوپنر کا 100 سے گیند کھیلتے ہوئے کم ترین اسٹرائک ریٹ ہے۔اس سے قبل یہ بدترین ریکارڈ صادق محمد کے نام تھا جنہوں نے 1978 میں حیدرآباد کے مقام پر انگلینڈکے خلاف 18.18کے اسٹرائک ریٹ سے 121 گیندوں پر صرف 22 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ 1996 کے بعد سے پاکستانی اوپنر کی جانب سے کھیلی گئی ایسی دونوں سست ترین اننگز اظہر علی ہی کی جانب سے کھیلی گئی ہیں جنہوں نے فروری 2013ءمیں سینچورین کے مقام پر میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف 24.54 کے اسٹرائک ریٹ سے 110 گیندوں پر 27 رنز بنائے تھے۔