لاہور (سپیشل رپورٹر) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے رہنما¶ں علامہ محمد ممتاز اعوان‘ علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر‘ الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری‘ حافظ حسین احمد‘ مفتی سید عاشق حسین‘ علامہ حافظ شعیب الرحمن‘ مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ‘ قاری محمد حنیف حقانی‘ علامہ وقار حسین نقوی‘ علی عمران شاہین‘ ڈاکٹر شاہد نصیر‘ میاں محمد اویس نے بھارتی ایٹمی آبدوز کی پاکستان کی سمندری حدود میں گھسنے کی ناکام کوشش در اندازی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اور سی پیک منصوبے کی کامیابی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور وہ آئے روز سرحدی خلاف ورزیوں پر اتر آیا ہے اور یہ بھارتی جنگی جنوں خطہ کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔