فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد ا شرف رسول نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کامیابی ہماری ہوگی۔ عمران خان کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑیگا اور 2018 ءکے الیکشن میں انکو منہکی کھانی پڑے گی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جا رے ہیں اوریہ تباہی کی طرف لے کر جانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرن والوں حالیہ مخصوص نشستوں پر بری طرح شکست ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی خدمت‘ محنت اور شرافت کی جیت ہوئی ہے۔
پانامہ لیکس پر عمران خان کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا:پیر اشرف رسول
Nov 21, 2016