لاہور(خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ، نے کہا ہے کہ احتساب یاانقلاب ،اشرافیہ فیصلہ کرے۔ پاکستان اورپاکستانیوں کو چندخاندان انتخاب اورجمہوریت کے نام پرلوٹ رہے ہیں۔جمہوری نظام عوام سے بدترین انتقام کادوسرانام ہے ۔اگراب بھی بے رحم احتساب نہ ہوا توپھراس ملک میںخونیں انقلاب اٹل ہے۔پاناما آف شورکمپنیوں کے مالکان کے پاس دولت کہاں سے آئی ،ان سے یہ سچ ضروراگلوایا جائے۔جو حکمران خاندان خود پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرے وہ کسی دوسرے کوکس طرح پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے ۔
چندخاندان انتخاب اورجمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹ رہے ہیں : ناصر اقبال
Nov 21, 2016