کراچی :چہلم شہداءکربلاکے موقعہ پرسخت حفاظتی انتظامات

Nov 21, 2016 | 15:55

ویب ڈیسک

کراچی میں چہلم شہداءکربلاکے موقعہ پرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے داخلی وخارجی راستوںکوکنٹینرلگاکربندجبکہ عمارتوںپرپولیس ورینجرزکے کمانڈوزتعینات کئے گئے موبائل فون سروس جزوی طورپربندکردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میںپیرکے روزشہداءکربلاکے چہلم کے موقع پرانتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔کراچی میں حفاظتی انتظامات کے طورپردوپہرساڑھے گیارہ بجے کے قریب مختلف علاقوںمیں موبائل فون سروس بندکردی گئی ۔ایم اے جناح روڈسے لیکرٹاورامام بارگاہ شہداءایرانیاںکے دونوں اطراف داخلی وخارجی راستوںکوپیرکی صبح سویرے سے ہی کنٹینراوردیگررکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردیاگیاتھاجبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلندعمارتوںپرپولیس ورینجرزکے کمانڈوزتعینات کردیئے گئے تھے ۔جلوس کے راستوں کوبم ڈسپوزل اسکواڈنے سراخ رصاکتوں کے ذریعے چیک کیاگیا۔پولیس ورینجرزکے اعلی افسران پیرکی صبح سے ہی جلوس کے راستوں پرکئے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیتے رہے۔ جلوس کے راستوںپرجانے والی گاڑیوںکے لیے خصوصی اسٹیکرزجاری کئے گئے تھے ،جبکہ جلوس کے راستوںپرموجوددکانوںکواتواراورپیرکی درمیانی شب ہی سیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں