ملتان ( سپیشل رپورٹر)ہا ئیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ ندیم فرید نے کہاہے کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء اور سائیلین کو درپیش مسائل حل کئے جائیں اور وکلاء کوچیمبرز اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کے ساتھ سائلوں کے لئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سہولیات کی بنا پر منتقلی سائلین اور وکلاء کے لئے کسی سزا سے کم نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حالات میں ضلع کچہری کی منتقلی سازش اورڈیل ہے اورجنہوں نے اپنے مفادات کی خاطر یہ ڈیل کی ہے ان سے خداپوچھے گا کیونکہ کمپلیکس میں بیٹھنے اورسرچھپانے کی کوئی جگہ ہے اورنہ ہی دیگربنیادی سہولیات موجودہیں۔
نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلائ‘ سائلین کو درپیش مسائل حل کئے جائیں: صاحبزادہ فرید ندیم
Nov 21, 2017