بچوں کو قطرے پلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ڈاکٹر سعید اختر

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)بچوں کو قطرے پلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے پولیو جیسا موذی مرض تب ختم ہو گا جب ہم سب مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کر دار ادا کریں گے ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر سعید اختر اور سسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے سٹی ہسپتال اٹک انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر محکمہ صحت سٹاف کے علاوہ دیگر لو گ بھی موجودتھے ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچہ ساری زندگی کے لیے معذور ہو جاتا ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے پانچ سال تک بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے والدین کو چاہیے کہ محکمہ صحت کے عملے سے تعاون کریں اور ہر پانچ سال تک بچوںکو قطرے پلائیں اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کہا کہ اگر ہر شہری انسداد پولیو مہم میں قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے تو یہ موذی مرض ختم ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہا پٹھان بچوں کو سوفیص قطرے پلائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن