چک بیلی،حرام مرغیوں کے تکے بنا کر فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر

Nov 21, 2017

چک بیلی خان(نامہ نگار)چک بیلی خان میںحرام مرغیوں کے تکے بنا کر فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں حرام و حلال سے عاری تکہ فروش رات کو چک بیلی خان میں بازار سجا کر لوگوں کو چٹ پٹے تکے کھلاتے ہیں لیکن کھانے والے کبھی اس بات تک نہیں پہنچے کہ یہ حرام مرغیوں کے بنے ہوئے ہیں یا حلال گوشت کے۔ بظاہر غربت کا لبادہ اوڑھ کر ان دھندہ کرنے والوں کے کئی حرام خور پشت پناہی بھی کرتے ہیں با اثر لوگوں کا غریب کی مدد کے نام پر لوگوں کو ٹھیلا لگا کر دینا اور پھر پس پردہ ان سے حصہ لینا ایک معمول بنا ہوا ہے لوگوں کو حرام مرغیوں کے تکے کھلانے والے بھی انھی میں سے ایک ہیں پتا چلا ہے کہ حرام مرغیاں 15روپے فی مرغی کے حساب سے لائی جاتی ہیں پھر اس سے مزیدار تکے بنا کر بھاری منافع کمایا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں