لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے لاہور گیس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈکے اکائونٹ سے مزید پانچ لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔ گیس کمپنی سال 2013 کے انکم ٹیکس کی مد میں 64 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے ۔ ایف بی آر نے گزشتہ چار روز سے کمپنی کے اکائونٹس منجمد کر رکھے ہیں ۔ اکائونٹس منجمد کرکے چار روز قبل تین لاکھ 29 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی تھی ۔
ایف بی آر نے لاہور گیس کمپنی کے اکائونٹ سے مزید 5 لاکھ کی ریکوری کر لی
Nov 21, 2017