لاہور ٹیکس بار کا ایف بی آر کی رجسٹریشن سمیت دیگر معاملات میں بہتری کا مطالبہ

Nov 21, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی رجسٹریشن کی آسانی ، ٹیکس ریٹرن فارم انتہائی سادہ، آسان اور شفاف بنانے اور آئی ٹی سسٹم کی بہتری کا مُطالبہ کردیا ۔لاہور ٹیکس بار کے صدر چوہدری قمرالزماں، جنرل سیکرٹری عبدالوحید نے چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے لاہور ٹیکس بار کے مُطالبے پر ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ڈائریکٹ ٹیکسیشن کا بہترین نظام قائم کردیا جائے اور ٹیکس گُزاروں کو انتہائی آسان طریقہ کار کے ذریعے سسٹم میں شامل کیا جائے تو گوشواروں کی تعداد بڑھ سکتی ہے امن و امان بحال ہوگیا اب معاشی اور اقتصادی ترقی پر توجہ دینا ہوگی ۔ تقریب میںلاہور ٹیکس بارکے نائب صدر شہباز صدیق ، فنانس سیکرٹری رانا مبشر حسن اور جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ لاہور ٹیکس بار کے سابقہ صدور( رانا منیر حسین ، زاہد عتیق ، چوھدری منظور احمد، شہباز بٹ، محمد نعیم شاہ)فرحان شہزاد،طفیل اصغر،سینئر ممبران بارکے علاوہ سیالکوٹ، فیصل آباد،گوجرانوالہ، اوکاڑہ، پتوکی ، قصوراوردیگر اضلاع سے ممبران کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی۔

مزیدخبریں