عامر کیبلز نے آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچویں آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ عامر کیبلز نے تیسری مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میچ میں ترک پلاسٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ کپتان بلال خلجی نے 81، حماد مقبول25 اور میاں یاسر نے 23 رنز بنائے۔ جواب میں عامر کیبلز نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ سلیم الہٰی نے 27، جمشید سلمان 20، کپتان جمشید علی 72 رنز ناٹ آئوٹ اور ظہور الہٰی نے 66 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ گولڈن ایگلز کے رضوان اسلم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ عامر کیبلز کے افضل شاہ بہترین وکٹ کیپر، افتخار احمد بہترین بائولر، ترک پلاسٹ کے محمد نواز بہترین فیلڈر اور عامر کیبلز کے جمشید علی اور ظہور الہٰی مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن