امپائرنگ کوچنگ کورس جاری سری لنکن کنڈکٹر نے لیکچر دیا

Nov 21, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری امپائرینگ کوچنگ کورس کے دوسرے روز سری لنکن کورس کنڈکٹر نے لیکچر دیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اے سی سی کوچنگ کورس میں حصہ لینے والے 13 ممالک کے کوچز کو سری لنکا سے آئے کورس کنڈکٹر امپائر روچیرا نے لیکچر دیا ۔اس کورس میں حصہ لینے والے امپائرز لیول 2 امپائرینگ کورس مکمل کریں گے ان امپائرز کو احسن رضا , محبوب شاہ , سلیم بدر اور سری لنکا کہ روچیرا کورس کنڈکٹ کراء رہے ہیں ۔ کورس میں حصہ لینے والے ممالک میں سنگا ہور , ایران , تھائی لینڈ , ہانگ کانگ , سعودی عریبیہ , افغانستان , بھوٹان , مالدیپ , کویت , بحرین , نیپال , ملایشیا , اور میانمار شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں