بی پی ایل: حسن علی نے کومیلا وکٹورینز کو ڈھاکہ ڈائنامائٹس کیخلاف فتح دلادی

Nov 21, 2017

ملتان (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز نے پاکستانی تیز باؤلر حسن علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کو 4وکٹوں سے قابو کرلیا جبکہ رنگپور رائیڈرز نے کرس گیل کے لاٹھی چارج کی مدد سے سلہٹ سکسرز کو 7رنز سے شکست دے دی ڈھاکہ ڈائنا مائٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 18.3 اووروں میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ڈائنا مائٹس نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن سے اننگز کا آغاز کر دیا جنہوں نے 76 رنز کی دلکش اننگز تراشی کمار سنگاکارا 28رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے دیگر بلے باخاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے کومیلا وکٹورینز کے حسن علی نے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی محمد سیف الدین 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی کومیلا وکٹورینز نے ہدف 2 گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ناقابل شکست 54 رنزبنائے ۔ تمیم اقبال 18 امبرالقیس 20 جوزبٹلر 11 اور ڈیوائن براوو 12 رنز بنا سکے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کے محمد عامر اور سنیل نارائن 2,2 ابوحیدر اور محمد صدام نے ایک وکٹ حاصل کی حسن علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ایونٹ کے 20ویں میچ میں سلہٹ سکسرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ رنگپور رائیڈرز نے مقررہ 20 اووروں میں 7وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔ کرس گیل نے 39 گیندوں پر 5چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 50رنز بنائے برینڈن میکولم 33 ‘ روی بوپارہ 28 اور محمد مٹھن نے 25 سکور کیا۔ سلہٹ سکسرز کے ابوالحسن 2‘ بریسنن ‘ پلنکٹ اور ناصر حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سلہٹ سکسرز نے 4 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ صابر حسین نے 70 رنز بنائے ناصر حسین 50 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ رنگپور رائیڈرز کے مشرفی مرتضیٰ ‘ سہاگ غازی‘ روبیل حسین اور تھیسرا پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کرس گیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں