لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کیلئے آنے والی خاتون نے رکشہ میں بچے کو جنم دیدیا۔ 19نومبر کی رات ایک بجے چونگی امرسدھو میں فیملی تقریب میں شرکت کرنے والی کائنات کو لیبر درد کے باعث رکشہ میں بٹھا کر لاہور جنرل ہسپتال کی طرف لایا گیا مگر ایمرجنسی میں داخل ہونے سے قبل ہی خاتون نے بچے کو رکشہ میںجنم دیدیا۔ رکشہ کو ایمرجنسی کھڑا کرکے خاتون کو لیبر روم میں شفٹ کیا گیا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب نے واضح کیا ہے 20سالہ کائنات کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال عملے نے فوری دیکھ بھال شروع کر دی اور خاتون کو گائنی وارڈ پہنچایا گیا۔ لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خاتون کائنات کا شوہر عامر محنت مزدوری کرتا ہے، خاتون کے والد اصغر نے بتایا وہ ضلع قصور کے گاﺅں بھیدیاں کے رہائشی ہیں اور کائنات کی شادی بھلوپنڈ میں کی، ہمیں ابھی ڈلیوری کی امید نہیں تھی اچانک یہ معاملہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا غلطی ہماری تھی اور ہم نے تاخیر سے ہسپتال کا رخ کیا جس کے باعث یہ سارا معاملہ ہوا، البتہ خوشی ہے بیٹا اور اس کی ماں دونوں خیریت سے ہیں۔
رکشہ/ بچہ