قلکھن¶ (نیوز ڈیسک) بھارتی شیعہ مسلمانوں کے نمائندہ پلیٹ فارم شیعہ وقف بورڈ نے بابری مسجد کی شہادت کے تنازع کو اپنی تجویز کے ذریعے نیا رخ دیدیا۔ بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی نے لکھن¶ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجویز دی کہ متنازعہ رام مندر ایودھیا میں جبکہ بابری مسجد لکھن¶ میں تعمیر کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فریقین سے مشاورت کے بعد یہ تجویز سامنے لائے ہیں۔ واضح رہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی بابر مسجد شہادت کا تنازعہ نمٹانے کیلئے ان دنوں بھارت میں خاصے سرگرم ہیں۔ انہوں نے ہندو مہانتوں سے طویل مشاورت کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا۔
شیعہ وقف بورڈ
a
بھارتی شیعہ مسلمانوں کے نمائندہ پلیٹ فارم شیعہ وقف بورڈ نے بابری مسجد کی شہادت کے تنازع کو اپنی تجویز کے ذریعے نیا رخ دیدیا
Nov 21, 2017