جائزہ نعت خوانی: صہیب رضوی پہلی‘ فضہ شیرین دوسری‘ عبداللہ کی تیسری پوزیشن

Nov 21, 2017

بہاولپور (میگزین رپورٹ) جشن میلادالنبیؐ کی 30 روزہ جائزہ نعت خورانی کے سلسلے میں الپائنا سکول گرلز کالج بہاولپور میں منعقدہ تقریب میں منصف کے فرائض ریڈیو پاکستان بہاولپور کے سٹیشن ڈائریکٹر ساجد حسین درانی نے سرانجام دئیے۔ نتائج کے مطابق صہیب حسن رضوی نے پہلی‘ فضہ شیرین نے دوسری اور عبداللہ اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کے انعامات تنزیلہ اسلم اور علینہ ناصر نے حاصل کئے۔ جبکہ حصہ لینے والوں میں علیشہ عطا‘ عائشہ صدیقہ‘ نمرہ نواز خان‘ مہرین سیمل‘ مصباح اکرم‘ فاطمہ عابد‘ فضہ‘ تنزیلہ‘ علیشہ‘ سعد فخر‘ لعل فرید‘ عبداللہ اعجاز‘ حافظ ولید‘ معیز الرحمن‘ عبدالرؤف‘ معاذ محمد‘ صہیب‘ محمد افضل‘ محمد فراز شامل تھے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض محمد عامر نے سرانجام دئیے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت عبداللہ فہیم اور علیشہ عطا نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی نے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں‘ اساتذہ اور معزز مہمانوں میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے۔

مزیدخبریں