بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی صدر کے خلاف تحقیقات کی جائے گی، اس بات کا اعلان اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسرائیلی صدر ریوین ریولن کی فلسطینی سکارف میں تصویر وائرل ہونے کے بعد کیا ہے۔ اسرائیلی صدر کی تصویر نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے ان پر تنقید میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ریوین نے ایلور عذریا نامی فوجی کو معاف کرنے سے انکار کردیا ہے۔ عذریا نے مارچ 2016ء میں ایک زخمی فلسطینی حملہ آور کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی صدر کی جانب سے معافی نہ دینے کے بعد ان کا فیس بک پیج حمایت کرنے والے پیغامات سے بھر گیا مگر اس کے ساتھ ان پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ ان کو صدارت سے مستعفی ہونے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔
اسرائیلی صدر/ تحقیقات