لنڈی کوتل ‘افغانستا ن سے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،ایک اہلکار زخمی

لنڈی کوتل (نامہ نگار)افغانستا ن سے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میںایک اہلکار زخمی ہوگیا، پاک فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے دورآفتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں سرحدپارسے دہشت گردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار فقیر گل زخمی ہوگئے، لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔پاک فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپاکردیا اور حملہ آ و ر فرار میں کامیاب ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن