لیبیامیں مہاجرین کی بطور غلام نیلامی،حکومت کا تحقیقات کرانے کااعلان

Nov 21, 2017

قطرابلس(این این آئی)لیبیا کی حکومت نے ملک میں موجود افریقی مہاجرین کی ’بطور غلام نیلامی‘ کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد ملک میں اس نئے مبینہ رجحان کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ایک صارف کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو میں شمالی افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے خریدار ’کھیتوں میں کام کرنے کے لیے مضبوط سیاہ فام غلام‘ خریدنے کیلئے ایک نیلامی میں بولی لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کے بعد خاص طور پر افریقی ممالک کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ لیبیا کے نائب وزیر اعظم احمد معتیق نے کہاکہ تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے گا۔

ایسی خبروں کے بعد عالمی طور پر تسلیم شدہ لیبیا کی یونیٹی گورنمنٹ نے اتوار کے روز ان الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ لیبیا کے نائب وزیر اعظم احمد معیتیق کی جانب سے ان الزامات کی تحقیقات کا اعلان یونیٹی گورنمنٹ کے فیس ب±ک پیج پر کیا گیا۔معتیق نے اپنے بیان میں کہاکہ ان خبروں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔
لیبیا/ تحقیقات
a

مزیدخبریں