ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پر ویب سائٹ کو تنقید کا سامنا

نیویارک(این این آئی)ٹوئٹر نے ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے الفاظ بڑھاکر کمپنی نے خود اپنی انفرادیت کھودی۔ الفاظ کی تعداد280 تک بڑھانے پر ٹوئٹر کو دنیا کے جانے مانے لکھاریوںکی تنقید کا سامنا ہے۔ سٹیفن کنگ نے الفاظ کی حد بڑھانے کو اچھا اقدام قرار نہیں دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جے کے رولنگ ، نیل گے مین اور اسٹیفن کنگ جیسے بڑے رائٹر نے ٹوئٹس کے الفاظ کی حد بڑھنے کو اچھا اقدام قرار نہیں دیا۔ہیری پورٹر کی رائٹر جے کے رولنگ کا کہنا تھاکہ ٹوئٹس کے کم الفاظ ہی اس ویب سائٹ کی انفرادیت تھی۔ دو سو اسی الفاظ کی حد نے یہ انفرادیت ختم کردی۔ ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پر ٹوئٹرصارفین کی طرف سے بھی زیادہ اچھا تاثر نہیں آرہا ہے۔
تنقید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...