سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ناکام ،مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے میں رکاوٹ حائل

برلن (اے این این)جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد انجیلا مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو گئی ۔سیاسی بحران کے سبب جرمن چانسلر اقتدار میں رہنے کے لئے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر فوری الیکشن ہوئے تو میں اپنی پارٹی کی قیادت کروں گی۔ اتحادی حکومت کے لئے مذاکرات کی ناکامی کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکل گرینز اور فری ڈیمو کریٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد بنانے پر کامیاب نہ ہو سکیں۔
فری ڈیمو کریٹ پارٹی نے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا ہے کہ بری حکمرانی کرنے سے بہتر ہے کہ حکمرانی نہ ہی کی جائے۔چار سیاسی جماعتوں میں امیگریشن کے معاملے پر اختلافات برقرار ہے۔جرمن چانسلر انجیلامرکل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اتحاد نہ بننے پرانتہائی افسوس ہوا،نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی سے صدرکوآگاہ کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ملک کوآگے لے کر جانے کی ہرممکن کوشش کروں گی۔
جرمن چانسلر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...