چینی اور امریکی فوجیوں کی سالانہ ریسکیو مشقیں ختم ہوگئیں

پورٹ لینڈ(آئی این پی ) چینی اور امریکی فوجیوں کی آفت زدہ علاقے میں سالانہ مشقیں ختم ہو گئیں ، یہ مشقیں ایک ہفتہ سے امریکہ کے مغربی ساحل پر پورٹ لینڈ میں جاری تھیں ، یہ مشقیں آفات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تبادلہ پروگرام کا حصہ تھیں۔چین کی لبریشن آرمی کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے فوجی کمانڈر زینگ جیانگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کی افواج کے درمیان ان تبادلوں کے باعث باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے،ان مشقوں کا مقصد آفت زدہ علاقے میں ریلیف کا کام کرنا تھا۔
اور اس کے ساتھ دونوں افواج کی تربیت میں اضافہ بھی کیا جانا تھا۔
ریسکیو مشقیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...