پنڈی گھیب کی مسیح برادری کیلئے کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کا آغاز

پنڈی گھیب (نامہ نگار ) مسیح کالونی پنڈی گھیب میں عرصہ دراز سے کمیونٹی سنٹر کے لیئے مختص جگہ کے لیئے فنڈز کی کمی جیسے مسائل موجودتھے جس پر کھنڈا گروپ کے متحر ک رہنما ملک فیصل یار ،نوابزادہ ملک عمر حیات ،اقلیتی کونسلر بلدیہ پنڈی گھیب شکیل غوری ،سابق کونسلر جارج مسیح نے ایم این اے حلقہ این اے 58 ملک اعتبار خان کھنڈا کو فنڈز کی کمی کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا جس پر ممبر قومی اسمبلی ملک اعتبار خان کھنڈانے تین منزلہ کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کے لیئے 70 لاکھ کی سرکاری گرانٹ منظور کروائی کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ پراجیکٹ کے معاونین ،چیئر مین بلدیہ آفتاب حیدری ،ملک عبیداللہ طاہر ،بلدیہ کونسلران گلاب خان ،حاجی غفار ،حاجی عبدالرحمن ،یونس غوری کے علاوہ مسیح برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن