لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا محمد یعقوب خانؒ کی وفات پر مختلف دینی و مذہبی شخصیات کی طرف سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، احمد علی سراج، عمر عبدالحفیظ مکی، مکی حجازی، سیف الرحمن مہند ‘ الیاس چنیوٹی ، رفیق وجھوی، میاں اجمل قادری، عبدالرو¿ف فاروقی، طاہر محمود اشرفی، زاہدالراشدی، جمیل الرحمن اختر، الیاس گھمن، امجد خان، اسد اللہ فاروق، حافظ عبداللہ مظہر، عبدالودود شاہد‘ احمد سعید صدیقی، محمودالحسن، علامہ شبیر عثمانی، احمد یار لاہوری اور دیگر علماءنے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔