کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام ونواح میں ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی شہر کو سبز جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے گھروں اور مساجد پر سبز جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور چراغاں کیا گیا ہے جگہ جگہ سٹال لگ گئے ہیں جہاں پر جھنڈے اور بیجز وغیرہ خریدنے والوں کا رش ہے اس کے ساتھ گھر گھر محافل میلاد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا جوکہ پورا ماہ جاری رہے گاجماعت اہلسنت کے ترجمان مولانا محمدیوسف سعیدی نے کہا ہے کہ اس سال بارہ ربیع الاول پچھلے سالوں سے بڑھ کر جوش وجذبے سے منایا جائیگا ۔
ربیع الاول کی آمد ،شہر کو سبز جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجادیا گیا،گھر گھر محافل کا سلسلہ شروع
Nov 21, 2017