لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے ملازمین کو سپیشل الاو نس نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر فنانس واسا کو درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے واسا کے ملازمین رانا شریف وغیرہ 10 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزاران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے اور ٹیپا کے ملازمین کو سپیشل الاو ئنس دیا جاتا ہے، درخواستگزاروں کو سپیشل الاوئنس دینے کے حوالے سے ڈائریکٹر فنانس واسا فائل پر دستخط نہیں کر رہے، درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ڈائریکٹر فنانس واسا کو سپیشل الاوئنس دینے کا حکم جاری کرے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ڈائریکٹر فنانس واسا کو درخواستگزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔