بھارتی عدالت کا ماریہ شیراپووا کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

Nov 21, 2017

نئی دہلی (آن لائن) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپو کے خلاف بھارتی عدالت نے رئیل سٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، ان پر رئیل سٹیٹ کمپنی کے ساتھ مل کر ایک رہائشی منصوبے میں مبینہ غبن اور فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ بھارتی عدالت میں روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپو کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں مئوقف اختیا ر کیا گیا کہ ایک رئیل سٹیٹ کمپنی نے2013ء میں 53لاکھ روپے لے کر اسے ایک فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا اور ساتھ ہی ماریہ کے نام سے ایک ٹینس اکیڈمی بھی اسی رہائشی منصوبے میں قیام کی جائے گی مگر چار سال گزرنے کے باوجود اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس رہائشی منصوبے میں ماریہ شرپاوا کے بھی شیئرز ہیں، عدالت نے درخواست پر پولیس کو ماریہ شراپو اور رئیل سٹیٹ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں