پاکستان کی افغان حکومت اورطالبان کوغیر مشروط بات چیت کی دعوت

Nov 21, 2017 | 22:08

ویب ڈیسک

پاکستان کی افغان حکومت اورطالبان کوغیر مشروط بات چیت کی دعوت
پاکستان نے افغان حکومت اورطالبان کو غیرمشروط بات چیت کی دعوت دے دی۔منگل کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران افغان طالبان اورافغان حکومت کو غیرمشروط بات چیت کی دعوت دی ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ نہ اتحادی نہ کابل حکومت اورنہ ہی طالبان،تینوں ہی ایک دوسرے پرفوجی حل مسلط نہیں کرسکتے،اس جنگ کوختم کرنے کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی تجویزپیش کی ہے کیوں کہ افغانستان میں تنازعات اورمسائل کے خاتمے کا یہی حل ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقتورترین افواج کی جانب سے 16سال سے جاری آپریشن بھی کوئی حل تلاش نہیں کرسکے،بین الاقوامی برادری بھی اس بات پرمتفق ہے کہ افغانستان میں پائیدارامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ملیحہ لودھی نے افغانستان کی معیشت اوردہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی ذکرکیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدامات بارڈرکے اس پارجاری دہشتگردی پرمبنی سرگرمیوں کوروکنے میں اہم کرداراداکریں گے اورافغان حکومت سرحدی کنٹرول کومضبوط بنانے کیلئے ہماری تجاویزکا مثبت جواب دے گی۔ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کو دنیا میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کے متعلق بھی بتایا۔

مزیدخبریں